Jun 22, 2021 05:39 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan is ready to be a partner for peace in Afghanistan: Imran Khan
اسلام آباد، تاریخ نے ثابت کیا کہ افغانستان کو کبھی بھی باہر سے قابو نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعظم کہتے ہیں امریکا کو ہوائی اڈے دیئے تو پاکستان میں پھر دہشت گردی بڑھے گی
عالمی جریدے میں تحریر کئے جانے والے مضمون میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی جبکہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، امریکا کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، امریکی کوششوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ساتھی کی حیثیت سے نشانہ بنایا گیا، امریکی ڈرون حملوں سے جنگ نہیں تو جیت پائے لیکن نفرت پیدا کردی، امریکا نے افغان سرحد پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا، شمالی وزیرستان میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ ہم نے پہلے ہی بہت بھاری قیمت ادا کردی، اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ افغان طالبان پورے ملک پر فتح حاصل نہیں کرسکتے ، ہم افغانستان کے کسی بھی فوجی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں ، ماضی میں پاکستان نے متحارب افغان جماعتوں میں سے چناؤ کر کے غلطی کی، ہم نے غلطی سے سبق حاصل کیا ،اب وہاں ہمارا کوئی پسندیدہ گروپ نہیں، افغانستان میں کسی بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ پاکستان امریکی فوجی انخلاء کے بعد افغانستان میں مزید تنازعات سے بچنا چاہتا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لئے امریکا کا شراکت دار بننے کو تیار ہے۔ ہم خانہ جنگی نہیں ، مذاکرات سے امن چاہتے ہیں، اگر مزید خانہ جنگی ہوئی تو ہم سب نالے سے نیچے چلے جائیں گے۔