Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 22, 2021 05:43 pm views : 219

Location : Domestic Place

Islamabad- opposition knows that the next five years also belong to Imran Khan,Fawad Chaudhry
  • Urdu

اسلام آباد، دو خاندان ہیں ایک پنجاب سے اور ایک سندھ سے پیسہ باہر بھیجتا ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں اپوزیشن جانتی ہے اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ابھی سے دھاندلی کا واویلا کررہی ہے کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 1947 سے 2008 تک پاکستان نے 6 ہزار ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ لیا، اس چھ ہزار ارب روپے سے ہم نے دنیا کی پانچویں بڑی فوج بنالی، اسلام آباد کا شہر بنایا، موٹر ویز بنائیں، نیوی بیسز بنائیں اور گوادر بنایا لیکن 2008 سے 2018 تک 26 ہزار ارب روپے کے قرضے ہو گئے، اب دو ہزار ارب روپے سالانہ صرف سود کیلئے دیے جاتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرضے لے کر پاور پلانٹ لگائے، ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگایا جہاں کوئلہ نہیں ہوتا، علاقہ کو شدید ماحولیاتی خطرات لاحق ہیں اور ان کی وجہ سے ہمیں آئی پی پیز کو نو سو ارب روپے کی سالانہ ادائیگی کرنا پڑتی ہے جب کہ 2023 میں ہمیں بجلی گھروں کو پندرہ سو ارب روپے ادا کرناہیں، اس وقت 30 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے لیکن چوبیس ہزار میگاواٹ سے زیادہ ترسیل نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دو سال میں سولہ سے سترہ سو ارب روپے سندھ کو صرف این ایف سی میں سے دیے گئے، گرانٹس کی مد میں علیحدہ رقم دی گئی لیکن سندھ حکومت نے کیا کیا، یہ پیسہ لندن، کینیڈا، امریکا، پیرس اور دبئی چلا گیا، دو خاندان ہیں ایک یہاں سے اور ایک سندھ سے پیسہ باہر بھیجتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی لیڈرشپ نہیں،یہ بکھرا ہوا ایک گروہ ہے، اپوزیشن ابھی سے واویلا کررہی ہے کہ اگلے الیکشن میں دھاندلی ہوگی، انہیں پتا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں، ہم انتخابی مسائل کے حل کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved