Jun 22, 2021 05:45 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Cannot leave people of Sindh at PPP's mercy: Shahbaz Gill
کراچی، سندھ کی عوام نے مینڈیٹ دیا، انہیں پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، شہباز گل کہتے ہیں سندھ حکومت کو ہر صورت ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے مینڈیٹ دیا، ان کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے، انہیں پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کو ہر صورت ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر ٹیکس کلیکشن میں ناکامی کا الزام لگایا، ان کو وفاقی حکومت کی ٹیکس کلیکشن کی فکر کیوں ہے ؟ گزشتہ سال سندھ حکومت نے 128 ارب کا ٹیکس ہدف رکھا، سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی، پنجاب حکومت نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں اضافہ کیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیوریج کا کام بھی ہمیں کرنا پڑ رہا ہے جو ہمارا نہیں، وفاقی حکومت کے ٹیکس کا 57 فیصد صوبوں کو ملتا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا، سندھ پولیس کیلئے بجٹ میں مختص کی گئی رقم خرچ نہیں کی گئی، سندھ کا ٹرانسپورٹ نظام بہتر ہو سکتا تھا مگر توجہ نہیں دی گئی، سندھ میں شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ میں رکھی گئی رقم بھی خرچ نہیں کی گئی، سندھ کو گزشتہ برس وفاق کی جانب سے 725 ارب جبکہ رواں برس 884 ارب روپے ملے۔