Jun 22, 2021 05:47 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahid Khaqan Abbasi withdrew the word for Shaukat Tareen
اسلام آباد، شاہد خاقان عباسی نے شوکت ترین کیلئے کہا لفظ واپس لے لیا،وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ مہنگائی میں اضافے سے نا آشنا ہیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیرِ خزانہ شوکت ترین کیلئے کہا گیا لفظ واپس لے لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے وزیرِ خزانہ کے لیے جھوٹ کا لفظ استعمال کیا وہ ناراض ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ کا لفظ واپس لے لیتا ہوں اور اس کی جگہ غلط بیانی کہتا ہوں۔سابق وزیرِ اعظم نے سوال کیا کہ وزیرِ خزانہ بتائیں کہ بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف دینے کی ایک بھی شق شامل ہے؟
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خزانہ شوکت ترین مہنگائی میں اضافے سے نا آشنا ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں غریب آدمی کی بات نہیں کی۔