Jun 22, 2021 05:48 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Karachi- CTD presented the conversation of Wasi Jalil and the arrested terrorist to the media
کراچی، سی ٹی ڈی نے واسع جلیل اور گرفتار دہشتگرد کی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کردی،عمر شاہد کہتے ہیں راکے نیٹ ورک کو چلانے کے لیے بانی ایم کیوایم، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کام کرتے تھے
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی عمر شاہد نے متحدہ لندن کے رہنما واسع جلیل اور گرفتار دہشت گرد کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کر دی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن ون عارف حنیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ راکے نیٹ ورک کو چلانے کے لیے بانی ایم کیوایم، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کام کرتے تھے، انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل کو لڑکوں کو بھارت بھیجنے کی ذمے داری دی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل سی ٹی ڈی کا ایک آپریشن ہوا تھا، جس میں کچھ ایم کیو ایم کے لیڈرز کے نام سامنے آئے تھے، اس پر سی ٹی ڈی میر پور خاص نے گزشتہ رات آپریشن کیا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے بتایا کہ گزشتہ شب میرپور خاص سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان گرفتار دہشت گردوں کے نام وجیہہ اور عبدالنعیم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے 2 مرتبہ انیس ایڈووکیٹ کو بلایا اور شاملِ تفتیش کیا، انیس ایڈووکیٹ کے موبائل فون لیئے تھے، ان کی فرانزک کروائی گئی، انہیں ایک بار پھر بلایا جائے گا، ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درکار ہیں۔
عمر شاہد نے بتایا کہ انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل لڑکے باہر بھیجنے کیلئے کام کرتے تھے، انیس ایڈووکیٹ کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا گیا ہے، تفتیشی افسر اگر چاہے گا تو مزید تفتیش کے لیے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔