Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 22, 2021 05:49 pm views : 214

Location : Domestic Place

Karachi- Tick tock star reacts strongly against child abused
  • Urdu

کراچی، ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آگیا، کہتی ہیں مجرموں کو نشان عبرت بنادیا جائے

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
مدرسہ کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا بہت دکھ کے ساتھ ایک بات کروں گی یہ جو مفتی ہے منہ پر سنت رسول رکھ کر ہاتھ میں قرآن پاک اٹھاکر، مدرسہ جو ایک تقدس والی جگہ ہے، جہاں پہ قرآن پڑھایا جاتا ہے، جہاں پہ اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں، وہاں پر تم لوگ زنا کرتے ہو، وہاں پر تم لوگ بدفعلی کرتے ہو۔
حریم شاہ نے کہا قوم لوط کا وہ عذاب بھول گئے ہو جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے، آپ لوگ جانوروں سے بدتر ہوچکے ہو۔ لوگ اپنے بچوں کو مدارس نہیں بھیج رہے، قرآن پاک سیکھانے نہیں بھیج رہے آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔
حریم شاہ نے مزید کہا میں تو یہی کہوں گی کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنائیں تاکہ ان میں ہمت نہ ہو اور کسی اور میں بھی ہمت نہ ہو کہ منہ پہ سنت رسول رکھ کر یہ جانوروں والی حرکت کریں شرم سے ڈوب مریں آپ لوگ۔
خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر مفتی عزیز کو ان کے بیٹوں سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved