Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 22, 2021 05:50 pm views : 237

Location : Abu Dhabi

Abu Dhabi- Peshawar Zalmi defeated Karachi Kings in the elementary round of PSL Six
  • Urdu

ابوظہبی، پی ایس ایل سکس کے الیمینٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی،حضرت اللہ نے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں

پی ایس ایل 6 کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ اور کامران اکمل نے بیٹنگ شروع کی۔ حضرت اللہ زازئی نے بالرز کی دھنائی کردی۔ پانچویں اوور میں کامران اکمل 13 رنز بناکر نور احمد کی گیند پر اور ان کے بعد آنے والے امام الحق دسویں اوور میں 11 رنز بناکر پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بارہ اوور میں زلمی کو دھچکا لگا جب حضرت اللہ پویلین لوٹ گئے، پریرا کی گیند پر گپٹل نے انہیں کیچ آؤٹ کردیا۔ انہوں ںے 38 گیندوں پر جارحانہ 77 رنز اسکور کیے جن میں پانچ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے زلمی کا اسکور 103 رنز تک پہنچادیا۔
اٹھارہ اوور میں خالد عثمان 17 رنز کر اور 19 اوور میں شعیب ملک 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔ کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ جس کے بعد دو گیندوں پر ایک رنز درکار تھے جسے بناکر پشاور زلمے نے 176 کا ہدف حاصل کرلیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 26 رنز بناکرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved