Jun 23, 2021 12:40 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 930 coronavirus cases, 39 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وباء کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آنے لگی، وائرس نے مزید انتالیس افراد کی جان لے لی، متحرک مریضوں کی تعداد تینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی
جان لیوا عالمی مہلک وائرس کے حملوں میں کمی آنے لگی، ملک بھر میں مزید انتالیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد بائیس ہزار تہتر ہو گئی، مثبت کیسزکی شرح دو اعشاریہ صفر چار ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این اسی او سی) کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 5 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 50ہزار 768ہو گئی ہے۔ 930 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8 لاکھ 95 ہزار 690 ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 251، سندھ میں 3لاکھ 33 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37ہزار 247، اسلام آباد میں 82 ہزار 431 جبکہ بلوچستان میں 26 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 19 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔