Jun 23, 2021 02:21 pm
views : 212
Location : Domestic Place
PIA plane carrying two million doses of anti-Covid vaccine arrives in Islamabad
اسلام آباد، سائنو ویک کی مزید بیس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں،این سی او سی کے مطابق ویکسین ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سائنو ویک کی خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئیں۔این سی او سی کے مطابق عالمی مارکیٹ سے این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری کر رہا ہے اور سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے، این سی او سی کے زیر اہتمام ویکسین کی خریداری کر رہا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی، ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز تک پہنچانے کے انتظامات کیے جاچکے ہیں، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسی نیشن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔