Jun 23, 2021 03:37 pm
views : 224
Location : different Areas
Karachi- flour crisis has become more serious due to strikes by flour mills
کراچی، فلور ملز کی مرحلہ وار ہڑتالیں شروع ہونے سے آٹے کا بحران مزید سنگین ہوگیا، فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ابھی صرف گندم کی صفائی روکی ہے 24 اور 25 جون کو پسائی روک دی جائے گی
فلو ملز ایسوسی ایشن کے مطاق تین روزہ علامتی ہڑتال کے تحت آج سے ملک بھر میں فلورملز گندم کی واشنگ نہیں کریں گی، 24 اور 25 جون کو آٹے کی پسائی روک دی جائے گی، اور اس کے بعد بھی اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تو 30 جون سے ملک بھر کی فلورملزغیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کریں گی جس میں سہولت بازاروں، اتوار بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔
ایک فلور مل مالک شعبان علی کا کہنا تھا کہ
چوکر پر ٹیکس بڑھنے کے نتیجے میں آٹا پانچ روپے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایک شہری حبیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ
حکومت اور فلور مل ایسوسی ایشن کے معاملات کے الجھنے سے غریب عوام پس رہی ہے۔
اس حوالے سے ایک اور شہری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ