Jun 24, 2021 04:40 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,097 coronavirus cases, 38 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے مزید اڑتیس افراد جاں بحق ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار ستانوے مریض نکل کر سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869، اسلام آباد میں 82 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 688، سندھ میں 5 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 289، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 574 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔