Jun 24, 2021 04:44 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Islamabad- Capable of responding to any aggression, Chief of Air Staff
اسلام آباد، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ کا پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اظہار اعتماد
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعلیم وتربیت کے معیار کی تعریف کی اور پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔