Jun 24, 2021 04:50 pm
views : 211
Location : Domestic Place
World's Largest Cargo Plane left Karachi for the UK
کراچی، دنیا کا سب سے بڑا کارگو ہوائی جہاز کراچی سے برطانیہ روانہ ہوگیا، کابل سے کراچی پہنچنے والا جہاز اکیس گھنٹے تک جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود رہا
افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و سامان کی منتقلی کے کام پر متحرک یوکرینی ایئرلائن کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھارتی کارگو ہوائی جہاز انتونو اے این ٹو ٹو فائیو ماریہ کراچی سے برطانیہ روانہ ہوگیا ہے۔
بدھ کی دوپہر کابل سے کراچی پہنچنے والا یہ جہاز لگ بھگ اکیس گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انتونو اے این ٹو ٹو فائییو ماریہ یوکرائن کے کییو ایئرپورٹ سے بطور پرواز نمبر اے ڈی بی تھری فائیو نائن ایف بدھ کو علی الصبح تین چوالیس پر افغان دارلحکومت کابل پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق بھاری جنگی سازوسامان کی لوڈنگ کے بعد یہ جہاز فلائٹ اے ڈی بی تھری ایٹ فائیو نائن کے طور پر بدھ کی دوپہر کراچی اترا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بتیس سال پرانے اس اسٹریٹجک جہاز نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیس گھنٹے سے زائد کا ٹیکنیکل اسٹاپ کیا اور یہ پرواز اے ڈی بی تھری ایٹ فائیو نائن صبح آتھ سینتیس پر کراچی سے برطانیہ میں ایکسفورڈ شائر آر اے ایف بریز نورٹن کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
انتونو اے این ٹو ٹو فائیو ماریہ بیس اپریل دو ہزار اٹھارہ کو پہلی مرتبہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ آچکا ہے، چھ ٹربوفن انجن والا یہ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری طیارہ ہے۔
انتونو اے این 225 ماریہ نے دسمبر 1988ء میں پہلی اڑان بھری، اس طیارے کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔