Jun 24, 2021 04:51 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- Abolish the interest rate system and put anyone on the chair, country will develop, Ali Muhammad Khan
اسلام آباد، سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا، علی محمد خان کہتے ہیں عمران خان نوجوانوں کو سیاست میں لائے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں سو دن میں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے سب بھول گئے
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے، ہم سیاسی نظریے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔اس ایوان نے اسلامی سزاؤں کی اور ختم نبوتؐ کی قرارداد پاس کی، ہم نے اپنے ہی لوگوں کیخلاف احتساب شروع کرایا، احتساب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں اپنی قیادت سے سوال کریں، ہم آئین، ختم نبوتؐ، حرمت رسولؐ اور پاکستان پر ایک ہیں، عمران خان نے کسی بھی مسلم ملک کیخلاف یہ سرزمین دینے سے انکار کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال میں 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے، موجودہ حکومت سے عوام کو کوئی امید نہیں، اس حکومت کے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر 4 بار تبدیل ہوچکے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا، آج ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے، عمران خان نے کہا تھا چہرے نہیں، نظام بدلوں گا، عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔