Jun 24, 2021 04:55 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Karachi- Nasla Tower affectees Apeel to Chief Justice
کراچی،چیف جسٹس آف پاکستان نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں، متاثرین کی جسٹس گلزار احمد سے اپیل، کہتے ہیں ہم سڑکوں پر آجائیں گے
نسلہ ٹاور کے متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بار بار التجا کرتے رہے سپریم کورٹ آف پاکستان سے عزت مآب جناب چیف جسٹس صاحب سے کہ ہماری بات اور ہمارے وکلا کی بات کو سنا جائے ہمیں تھوڑا سا موقع فراہم کیا جائے لیکن ہماری بات کو سننے کی بجائے عجلت میں جو ہے وہ ایک فیصلہ جاری کردیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو تین دن کے اندر گرا دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بار بار سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ کہتے رہے ہمارے وکلا یہ بات کہتے رہے کہ سپریم کورٹ پاکستان سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کو ایک بار پوچھے کہ یہ پلاٹ انہوں کس قانون کے تحت الاٹ کیا۔ ہم اس پلاٹ کے تھرڈ اونر ہیں۔ اور اس کو پلاٹ 1950 میں الاٹ کیا گیا ۔ 1958 میں سندھ مسلم کوآپریٹو سوسائٹی نے تمام الاٹیز کو جو ہے وہ ایکسٹرا لینڈ 20 فٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ یہ پلاٹ ہم نے 2005 میں سارے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خریدا ۔ جب اس پلاٹ کو کمرشل کروانے کے لیے درخواست دی تو سندھ مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے کہنے پر جو ایکسٹرا 77 گز جگہ تھی جو ایکسٹرا لینڈ تھی 77 گز اس پر میں نے باقاعدہ طور پر 50 لاکھ روپے سندھ مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کو ادا کئیےجس کے تمام تر ثبوت اور رسیدیں موجود ہیں ۔
متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائیں۔