Jun 25, 2021 01:07 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,052 coronavirus cases, 44 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کے وار تھم گئے، وباء نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چوالیس جانیں ضائع کردیں جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار باون نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار باون نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 546، سندھ میں 3 لاکھ 34 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 484، بلوچستان میں 26 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 908، اسلام آباد میں 82 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 121 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار 8 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 700، سندھ میں 5 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 294، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 304، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 576 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔