Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 25, 2021 01:15 pm views : 235

Location : Domestic Place

Karachi- Sindh Assembly approves budget for FY2021-22 in matter of minutes
  • Urdu

کراچی، سندھ کا مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کا بجٹ چند منٹوں میں منظور ہوگیا،اپوزیشن ارکان کی شدید نعرے بازی، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا

سندھ اسمبلی میں نئی تاریخ رقم، مالی سال دو ہزار اکیس بائیس کا بجٹ چند منٹوں میں منظور ہوگیا۔ وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے رہے، حزب اختلاف نے کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی۔
اپوزیشن ارکان نے ایوان میں  گو کرپشن گو  کے نعرے لگائے، شور شرابے کے باعث اسمبلی مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہی تھی۔ سندھ اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ضمنی بجٹ کے مطالبات زرِ پیش کئے۔ اپوزیشن نے ضمنی بجٹ کے مطالباتِ زر پر کٹوتی کی کوئی تحریک جمع نہیں کرائی۔ کٹوتی کی تحاریک نہ ہونے پر ضمنی بجٹ کے لئے مطالباتِ زر منظور کر لئے گئے۔
وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں نئے سال کا بجٹ منظور ہوگیا، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے ساتھ اجلاس کیا، سپیکر نے اپوزیشن کو بجٹ پر بحث اور کٹ موشن کیلئے دو دن دیئے، اپوزیشن نے کوئی کٹ موشن جمع نہیں کرایا، نہ بجٹ میں دلچسپی لی، نئے سال کے ٹیکس فری بجٹ کی سندھ کے عوام کو مبارک ہو۔
ایم کیو ایم رہنما کنور جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا سیاہ ترین دن ہے، سندھ حکومت نے جس طرح سے بجٹ پاس کرایا، اس نے جمہوریت کی تمام راویات کو پس پشت ڈال دیا، اس بجٹ میں بھی کراچی، حیدر آباد سمیت کسی شہر کیلئے تعلیم سے متعلق کوئی سکیم نہیں، سندھ کے شہری علاقوں کو ایک قبضہ شدہ علاقے کی طرح ڈیل کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر اور حکومتی بنچز نے آج اچھا کام نہیں کیا، ہم نے سپیکر سے درخواست کی تھی، بجٹ اجلاس کا دورانیہ بڑھایا جائے، ساتھی جماعت ایم کیو ایم سے درخواست کی تھی تقاریر کے ذریعے سندھ حکومت کا اصلی چہرہ عوام کو دکھایا جائے، افسوس ہے ایم کیو ایم نے ہماری بات نہیں سنی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved