Jun 25, 2021 02:47 pm
views : 225
Location : Parliment House
Islamabad- Tax reduced on vehicles upto 1000cc: Shaukat Tarin
اسلام آباد، حکومت کا دودھ، انڈے اورآٹے سمیت کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، وزیر خزانہ کہتے ہیں ایف بی آر کو شہریوں کو ہراساں نہیں کرنے دیں گے
قومی اسمبلی میں بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا تھا، مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تو اس نے سخت شرائط رکھیں، اس نے گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا کہا، اور کہا کہ پیسے تب تک نہیں دیں گے جب تک شرائط نہیں مانتے آئی ایم ایف کی شرائط سے ترقی رک گئی تھی، عمران خان نے مشکل حالات میں دلیری کے ساتھ سخت فیصلے کیے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو 100ارب کے قرض دیں گے، پولٹری پر ٹیکس 10 فیصد پر لارہے ہیں، احساس پروگرام کے لیے 260 ارب روپے رکھے گئے ہیں، توانائی کے شعبے میں کیپسٹی پیمنٹ 900 ارب روپے ہے، عمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کیا ہے۔ وزیراعظم ملک میں ای ووٹنگ سسٹم متعارف کروانا چاہتے ہیں، ای ووٹنگ سسٹم کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جون 2022 تک 10 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کے نام سے نئی اسکیم متعارف کرائیں گے، 800 کے بجائے 1000 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس کم کررہے ہیں، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 5 منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے، کنسٹریکشن پیکیج کے تحت انکم ٹیکس کی شرح 20 فیصد کردی، سونے کی ویلیو ایڈیشن 17 فیصد رہے گی، سونے چاندی پر ٹیکس ایک اور 3 فیصد کردیا، ای کامرس ٹیکس ختم کردیا گیا، رجسٹرڈ ای کمپنیوں پر صفر ٹیکس ہوگا اور نان رجسٹرڈ پر 2 فیصد ٹیکس ہوگا، کھاد زرعی آلات وغیرہ پر ٹیکس کم کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اس بار غریب کو مدنظر رکھا گیا ہے، غریبوں کو کاروبار کیلئے پانچ لاکھ روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا، کاروبار کے لئے بھی قرضے دیئے جائیں گے، صحت کارڈ بھی شہریوں کو دیے جائیں گے، کسان کی مصنوعات پر ملک بھر میں ایگری مالز بنانے جارہے ہیں، زرعی شعبے کیلئے 25 ارب اضافی رکھے ہیں، اس بار محصولات کا ہدف 5800 ارب روپے رکھا گیا ہے، آٹو سیکٹر کے لیے بھی پالیسی تیار کی گئی ہے۔