Jun 25, 2021 03:00 pm
views : 249
Location : Domestic Place
the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop's and vaccinate as soon as possible. Asad Umer
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر کہتے ہیں این سی او سی اجلاس میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے جائزہ لیا گیا
وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورت حال کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضبوط ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور جلد از جلد ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔