Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 25, 2021 04:20 pm views : 232

Location : Domestic Place

Islamabad- Kashmir issue will be resolved according to the aspirations of the people, Shah Mehmood
  • Urdu

اسلام آباد، کل کی نشست ایک ناٹک نکلا کچھ نہیں، مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں کررہا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا، کل کا نشست ایک ناٹک تھا، نکلا کچھ نہیں، نریندر مودی کی شخصیت پر بھی سوالات اٹھے، کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہمیشہ حق خودارادیت کی بات کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دلی میں ایک بیٹھک ہوئی، 14 کشمیری رہنماؤں کو مدعو کیا گیا، ساڑھے 3 گھنٹے کے اجلاس کا کوئی طے شدہ ایجنڈا نہیں تھا، حریت کانفرنس کو دعوت دی گئی نہ وہ وہاں موجود تھے، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا موقف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، یہ ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر جبر سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی، مودی سرکار نے اپنا امیج بہتر بنانے کیلئے کل کا اجلاس بلایا، حالات نارمل ہونے کا تاثر یکسر مسترد ہوگیا، کشمیری رہنماؤں نے 5 اگست کے اقدامات واپس لینے کا کہا، 5 اگست کے اقدامات واپس لینے سے ہی کشمیر کے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، کشمیری پراپرٹی رائٹس کا تحفظ چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ 5 اگست کے اقدامات سے کشمیری ناراض ہیں، بھارتی وزیراعظم کیساتھ کشمیری قیادت کی ملاقات بے نتیجہ رہی، کشمیری تحفظ چاہتےہیں ،جغرافیائی تبدیلی قبول نہیں کر رہے، مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، پاکستان جوہری پروگرام سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں کر رہا، کون نہیں چاہے گا ایک نیوکلیئر فری دنیا ہو۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved