Jun 26, 2021 01:34 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 935 coronavirus cases, 36 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے مزید چھتیس افراد لقمہ اجل بن گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نو سو پینتیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوسو پینتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 713، سندھ میں 5 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 298، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 305، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 578 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔