Jun 26, 2021 05:35 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- decline of the country's film industry is due to the adoption of Indian culture, PM
اسلام آباد، ملکی فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ بھارتی کلچر کو اپنانا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں شارٹ فلمز پاکستان میں نئی شروعات ہیں
نیشنل امیچیور شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میجر جنرل بابر افتخار سمیت آئی ایس پی آر کو شارٹ فلم فیسٹیول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری آپ سے بڑی امیدیں ہیں۔ شارٹ فلمز پاکستان میں نئی شروعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فلموں میں پاکستانی کلچر کو اجاگر کرنا چاہیے تھا۔ ملکی فلم فیسٹیول کے پیچھے جانے کی وجہ کہ ہم نے بھارتی کلچر کو اپنا لیا۔ میرا تجربہ ہے کاپی کی نہیں، اوریجنل ویڈیو کی اہمیت ہوتی ہے۔ نصرت فتح علی خان کو فنڈ ریزنگ کے لیے امریکا، برطانیہ ساتھ لے جاتا تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ترکی کےصدر رجب طیب اردوان سے درخواست کی کہ ارطغرل ڈرامہ کی اردو میں پاکستان میں نشر کیا جائے۔ کیونکہ اس سے قبل ہالی ووڈ، بالی ووڈ کی فلموں میں بے حیائی دیکھائی جانے لگی تھی ایسی فلمیں یہاں بننا شروع ہو گئی تھیں۔
اس سے قبل نیشنل امیچیور شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ وطن عزیز کو دو دہائیوں سے دہشتگردی کی جنگ کا سامنا کرنا رہا، تخریب کاروں نے پاکستان کے عالمی وقار کو بہت نقصان پہنچایا اور آج بھی کوشش کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں۔
مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا ذکر ایسا نہیں جیسا ہونا چاہیے۔