کراچی،وزیر اعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر سول سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ، خواتین کی شدید نعرے بازی، شیما کرمانی کہتی ہیں وزیر اعظم معافی مانگیں
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے مختصر لباس کے حوالے سے جاری بیان کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں جنہیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف رقاصہ شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے مختصر لباس کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے بیان پر قوم کی بیٹیوں سے معافی مانگیں۔
مظاہرے کی شرکاء خواتین نے وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔