Jun 27, 2021 08:00 pm
views : 213
Location : Different Places
Karachi- Assembly ruckus case,Expression of regret by the citizens
پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی کا شور شرابہ شہریوں کی جانب سے افسوس کا اظہار
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے کئے جانےوالے شور شرابے پر شہریوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے شہریوں نے اراکین اسمبلی کے اس عمل کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جن سیاستدانوں کو عوام کا رول ماڈل ہونا چاہیے انکی جانب سے ایسا رویہ افسوسناک ہے،اپوزیشن کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
مرید عباس کا کہنا تھا کہ سیاستدان عوام کا تو سوچتے ہیں پہلے انہیں تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے۔
محمد نسیم کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں کچھ بھی نہیں ہورہا،پارلیمنٹ میں جھگڑے پہلے عوام کے مسائل تو حل کرلیں۔
ایک شہری عدابت شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مچھلی بازار بنانے سے عوام کا فائدہ نہیں،عمران کو پانچ سال پورے کرنے دیں اپوزیشن کا چینخنا بیکار ہے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،پارلیمنٹ میں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے۔