دہلی کالونی میں غیر قانونی بلڈنگ گرانے کا کام جاری
کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں غیر قانونی بلڈنگ گرانے کا کام جاری ہے جس کے باعث بوٹ بیسن سے کورنگی سب میرین انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی شہریوں کی آسانی کیلئے یہ کام کیا جا رہا ہے
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے ٹریفک کو بائیں جانب متبادل راستہ فراہم کر کے تین تلوار بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ریس کورس سے ٹریفک کو سعودی قونصلیٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورنگی روڈ سے بوٹ بیسن کی طرف سب میرین انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
فیاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عمارت کو گرا کر یہاں سے سروس روڈ نکالا جائیگا،جبکہ بلڈنگ کے رہائش پذیر افراد کے سندھ حکومت سے معاملات طے پاگئے تھےاور انہیں اسکا معاوضہ دیا گیا تھا۔
محمد شفیق کا کہنا تھا کہ بلڈنگ ٹوٹنے سے کاروباری طبقے کو یہاں سے گزرنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا۔