Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 27, 2021 08:10 pm views : 216

Location : PML N House

Karachi- Miftah Ismail lashes out at PTI over gas, energy crisis
  • Urdu

ایل این جی کی قلت سے کراچی کی صنعت بند ہے، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل این جی گیس کی قلت ہے، گیس کی بندش سے ملک کی برآمدات اور ٹیکس پر بہت فرق پڑے گا، کراچی کی پوری صنعت آج بند ہے۔
مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  ملک میں بے روزگاری بڑھے گی، جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا، کل حماد اظہر نے جھوٹ بولا ہے، یہ نا اہلی اور کرپشن کا بازار گرم کیئے ہوئے ہیں، تین ماہ پہلے کہتے تھے کہ نون لیگ زیادہ گیس کا انتظام کر گئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب حماد اظہر کہتے ہیں کہ سابق حکومت گیس کی کمی کی ذمے دار ہے، یہ پورے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں، پریشر کم کر رہے ہیں،  پچھلے سال ندیم بابر کو 3 سے 4 ڈالر گیس مل رہی تھی، لیکن نہیں لی گئی، جون کے مہینے میں تاریخ میں کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی، انہیں 4 ڈالر کی گیس مل رہی تھی مگر یہ 7، 8 ڈالر کی گیس لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے رہائشی علاقوں میں بھی گیس کی قلت ہے،  یہ 20 روپے کی بجلی ڈیزل سے بنا رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ فرنس آئل سے بجلی نہیں بنے گی،  2 سال سے ٹرمینلز کی مینٹیننس نہیں ہوئی، یہ فرنس آئل بھی منہگا ترین خرید رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں فرنس آئل سے بجلی بنائی گئی، اگر بجلی وافر ہے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، ہم کام کر کے گئے، گیس وافر ہونی چاہیئے تھی، یہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ  آپ کراچی اور پاکستان میں گیس کے 2 کارگو نہیں لا رہے ہیں، آپ فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں، کیوں کہ آپ ابھی مجبور ہو گئے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کسی بھی چینل پر میرے ساتھ آ جائیں، سب سے سستی بجلی نواز شریف کی لگائی گئی کوئلے کی بجلی ہے، حماد اظہر صاحب نہیں بتاتے کہ پرویز مشرف دور کی بجلی مہنگی ہے، حماد اظہر کے والد مشرف کے امیدوار تھے مگر ہار گئے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved