Jun 28, 2021 12:44 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 914 coronavirus cases, 20 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کی تیسری لہر میں کمی کے اثرات واضح ہونے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بیس زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ایک ہی دن میں نو سو چودہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو چودہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 76، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 759، بلوچستان میں 27 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 19، اسلام آباد میں 82 ہزار 596 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ ایک ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 729، سندھ میں 5 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 308، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 307، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔