Jun 28, 2021 12:48 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Islamabad- Elimination of corruption will provide better environment for traders, investors: NAB chief
اسلام آباد، کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر آئے گا، چیئرمین نیب کہتے ہیں ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ کو نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2020 پیش کی۔
جسٹس جاوید اقبال نے صادق سنجرانی کو ملک میں جاری احتسابی عمل کو زیادہ شفاف اور موثر بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ احتساب کے عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، احتسابی عمل کے نتیجے میں تاجر اور کاروباری طبقے کے ہراساں ہونے کے تاثر کی نفی ہونی چاہیے۔