Jun 28, 2021 02:20 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Government decides to open shrines, indoor gyms and swimming pools
کراچی، سندھ میں مزارات، انڈور جمز، سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کورونا سے اموات کی شرح ابھی بھی کم نہیں ہوئیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کےاجلاس میں صوبے بھر میں مزارات، انڈور جمز، سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل این سی او سی جو فیصلہ کریگی وہ سندھ حکومت بھی کھول دے گی لیکن صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح ابھی بھی کم نہیں ہو رہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ۔ پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، اسپیشل سیکریٹری ریاض الدین شیخ، سیکریٹری فنانس آصف جہانگیر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو، رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندہ شریک ہوئے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کورونا کی شرح 3.7 فیصد ہے، کل شام تک 14 ہزار 52 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 521 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ روز این سی او سی میں ہونے والے فیصلوں پر عمل کریں گے۔
کراچی میں کیسز کی شرح 7.54 ہے جو 25 جون کو 10.47 فیصد تھی، کراچی میں گزشتہ 7 دن میں شرقی میں 15 فیصد کیسز سامنے آئے، نئے کیسز کی شرح جنوبی اور غربی میں 9 ، ملیر میں 8، سینٹرل میں 7 فیصد ہے۔