Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 28, 2021 02:35 pm views : 232

Location : Domestic Place

Islamabad- We will continue to push Pakistan's statement, Fawad Chaudhry
  • Urdu

اسلام آباد، اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پر قائم ہے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمیں کس قسم کی جنگ کا سامنا ہے، افغانستان سے پاکستان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی مہم چلائی جاتی ہے مفت میں نہیں ان کی ادائیگی ہوتی ہے، ہندوستان سے جعلی ٹویٹ چلتی ہے جس کو افغانستان سے بوسٹ ملتا ہے، گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی، جعلی انفولیب 800 سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی، اور ان جعلی ویب سائٹس سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ٹی وی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور صرف 10 سال میں 2200 افراد بھرتی ہوئے، ان ملازمین کو 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جارہا ہے، جبکہ بھرتی کیے گئے 5 فیصد افراد بھی کام کے نہیں، میرٹ کے بغیر بھرتی ہونے والے افراد کی وجہ سے آپ نے ریلوے، پی آئی اے کو بٹھا دیا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو حکومتی پروپیگنڈا مشین بنایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے،  نوشیرو فیروز اور سکھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، شازیہ مری، عزیز میمن اور اجے لالوانی کا قاتل کون ہے، بلاول بھٹو کو جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو پاس کرنا چاہیے وہ کیوں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں؟  ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، ہر لفظ کے چھپنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں سب جانتے ہیں پیسے کون دیتاہے، چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں ڈھائی سو پاکستانی اور 40 کے قریب غیر ملکی چینل آزادی سے کام کررہے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو ہر عمارت کی بنیاد دوبارہ رکھنی پڑ رہی ہے، ہم نے صحافیوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کا حصہ بنایاہے، اگست کے پہلے ہفتے میں سرکاری ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، سرکاری خبر رساں ادارے کو اے ایف پی اور رائٹرز کی طرز پر چلائیں گے، ریڈیو پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved