Jun 29, 2021 02:05 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 735 coronavirus cases, 23 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کے کیسز میں کمی آنے لگی، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تئیس انسانی جانوں کو نگل لیا جبکہ ایک ہی روز میں سات سو پینتیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 36، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 831، بلوچستان میں 27 ہزار 83، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 60، اسلام آباد میں 82 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 133 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ ایک ہزار 985 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 740، سندھ میں 5 ہزار 427، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 311، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 307، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔