Jun 29, 2021 02:06 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Parliament should be taken into confidence over ties with Israel, Asif Zardari
اسلام آباد، اسرائیل سے روابط پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے،سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی
چیئرمین پیپلز پارٹی کے بعد شریک چیئرمین پی پی پی نے بھی حکومت کے اسرائیل سے مبینہ روابط پر بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیل سے روابط پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔
سابق صدر نے افغانستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، افغانستان معاملے پر نظر رکھنےکیساتھ سوچ و بچار بھی کرنا ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔
اس سے قبل سلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سندھ ہاؤس میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی، اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت خورشیدشاہ اور اہم پی پی پی رہنما شریک ہوئے۔پی پی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کیلئے ناشتہ کے اہتمام کیا گیا، مشاورتی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔پی پی قیادت نے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
دوسری طرف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف8.3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر سماعت ہوئی، سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے آصف علی زرداری کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دی تھی۔