Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 29, 2021 03:35 pm views : 228

Location : Domestic Place

Karachi- Eight members of PTI banned from attending Sindh Assembly Session
  • Urdu

کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے آٹھ ارکان کے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر کی منظؤری کے بعد حکم نامہ جاری کردیا

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں چارپائی لانے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے تحریک انصاف کے ارکانِ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ اراکین کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔
اس حوالے سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر کی منظوری کے بعد حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ہونے والے سیشن میں پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان کے تقدس اور پارلیمانی روایت کو نقصان پہنچایا ہے۔
حکم نامے کے مطابق پابندی رواں سیشن کے لئے عائد کی گئی ہے ۔ جن ارکان پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال احمد ،سعید احمد، رابستان خان، راجہ اظہر ارسلان تاج رواں، محمد علی عزیز جی جی، عدیل احمد اور شاہ نواز جدون شامل ہیں ۔ یہ ارکان سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔  اعلامیے کے مطابق کارروائی رول 233 اور 257 کے تحت ان ارکان کے غیر مناسب رویے کے خلاف کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ دعا کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی پی ٹی آئی ارکان جمہوریت کے علامتی جنازے کے طور پر ایوان میں چارپائی اور بستر لے آئے تھے جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved