Jun 29, 2021 03:41 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- 10 vehicles burnt due to cylinder Blast
لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں ایک کے بعد ایک سلنڈر دھماکے، 10 گاڑیاں جل گئیں، دکان سے ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
گارڈن ٹاؤن میں دکان میں رکھے متعدد گیس سلنڈر پھٹ گئے۔ریسکیوکے مطابق برکت مارکیٹ میں واقع دکان میں وقفے وقفے سے متعدد سلنڈر پھٹے جس سے دکان میں آگ لگ گئی اور اس کی چھت بھی اڑ گئی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ سلنڈر دھماکوں سے 10 کے قریب گاڑیاں جل گئیں اور دکان سے ملحقہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی بھی ہوگیا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ سلنڈر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اور آگ کو تقریباً کنٹرول کیا جاچکا ہے۔