Jun 30, 2021 12:50 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 979 coronavirus cases, 27 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسر لہر نے مزید ستائیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نوسو اناسی نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 180، سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 951، بلوچستان میں 27 ہزار 145، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 98، اسلام آباد میں 82 ہزار 652 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 85 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 62 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 747، سندھ میں 5 ہزار 440، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 316، اسلام آباد میں 777، بلوچستان میں 308، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔