Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 30, 2021 12:58 pm views : 225

Location : Domestic Place

Islamabad- Will not resign on someone else's wish: CM Murad
  • Urdu

اسلام آباد، کسی کی خواہش پر گھر نہیں جاؤں گا، مدت پوری کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں نیب نے تحقیقات کرنا ہے شوق سے کرے

احتساب عدالت اسلام اباد کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی پرکمنٹ نہیں کروں گا، سندھ اسمبلی بجٹ پیش کرنے کے وقت اپوزیشن نے بہت شور شرابا ڈالا، بجٹ تقریر کے وقت خود اپوزیشن کو اپروچ کیا، سندھ اسمبلی میں چار دن تک بڑے اچھے ماحول میں کام ہوا، پانچویں دن اپوزیشن کی ایک جماعت نے شور شرابا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن حکومت کو تقریر کرنے کا موقع نہیں دے رہی تھی، اسپیکر نے پانچویں دن اپوزیشن کو بلا کر کہا کہ کاروائی کو بہتر ماحول میں چلایا جائے، اپوزیشن نے ایک کٹ موشن نہیں ڈالا، ان کو ہمارے بجٹ پر شاید کوئی اعتراض ہی نہیں تھا، بجٹ ڈیمانڈ پیش کی گی پاس ہوگیا۔ اپوزیشن کے نامناسب رویے پر اسپیکر نے ایکشن لیا، اپوزیشن اراکین نے بدتمیزی کرکے  اسمبلی کا ماحول خراب کیا، اپوزیشن کو انہیں کٹ موشن ڈالنا نہیں آتا تھا یا وہ ڈالنا نہیں چاہتے تھے،
صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  صوبائی حکومت کے اندر جو احتساب کے ادارے آتے ہیں ان کے اثاثہ ہمارے پاس موجود بھی ہیں، چیرمین بلاول بھٹو نے بھی کل کہا احتساب والوں کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے، جیکب آباد میں جو کچھ ہوا اس پر نیب کی شکایات پر کاروائی کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اعجازجاکھرانی کےگھر پر ریڈ کرناغیرقانونی تھا، کبھی عدالت کہتی ہے کہ گرفتاری سے دس روز پہلے بتاؤ، پھر عدالت کہتی ہے کہ چھاپہ مارو اور گرفتار کرلو، کسی کو ہراساں کرنا ٹھیک نہیں، ارکان کا مجھ پر اعتماد ہے، میں پانچ سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں گھرجاؤں گا، نیب نےتحقیقات کرناہےشوق سے کرے۔
اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  عدالت میں پیش ہوئے،  سماعت کے آغاز پر ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
شریک ملزم محمد علی کی جائیداد ضبط کرنے کی تفصیلات عدالت پیش کی گئی، شریک ملزم نثار احمد شیخ کورونا کا شکار ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے، وزیر اعلی سندھ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ عدالت نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر پر فرد جرم کے لیے 28 جولائی کی تاریخ مقرر کردی، جب کہ کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved