Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 30, 2021 02:29 pm views : 241

Location : Domestic Place

Lahore- Hamza Shahbaz appeared in FIA and submitted a written reply
  • Urdu

لاہور، حمزہ شہباز نے ایف آئی اے میں پیش ہو کر تحریری جواب بھی جمع کروا دیا، قائد حزب اختلاف کہتے ہیں نیب کے کیس میں بائیس ماہ پابند سلاسل رہا، ایک دھیلے کی کرپشن یا منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوسکی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  نے ایف آئی اے میں پیش ہو کر تحریری جواب جمع کروا دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیب کے کیس میں 22 ماہ پابند سلاسل رہا، ایک دھیلے کی کرپشن یا منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہو سکی، ایف آئی اے نے پچھلی پیشی پر میرے متعلق جھوٹا بیان ٹی وی چینل پر چلوایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے 17 دسمبر 2020 کو مجھ سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی، جو سوالات کیے گئے ان کے تفصیلی جوابات دیئے تھے، ایف آئی اے کو مزید تفتیش کرنے کا خیال 6 ماہ بعد کیوں آیا؟
قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے نیب ریفرنس کے الزامات پر ہی کیوں تفتیش شروع کر دی، نیب نے میرے تمام اثاثہ جات کی مکمل چھان بین کی، میرے خلاف کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی سامنے نہیں آسکی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا میں اپنے تمام تر اثاثہ جات ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کر چکا ہوں، اختیارات کے ناجائز استعمال پر بھی نیب عدالت میں کچھ ثابت نا کر سکا۔
انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ایف آئی اے کے بنائے گئے کیس سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے، متعلقہ وفاقی وزیر نے اس متعلق کئی بار بیانات بھی دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تفتیش سیاسی نوعیت کی تفتیش ہے، اپنا تحریری جواب تفتیشی ٹیم کے روبرو جمع کروا رہا ہوں، حکومتی ایما پر جھوٹے،بے بنیاد الزامات لگا کر ایف آئی اے متنازع حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ تمام سوالات کے جواب دینے کے بعد مزید تفتیش کی گنجائش نہیں رہی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved