Jun 30, 2021 03:28 pm
views : 241
Location : Karachi Press Club
Karachi- Blind Persons Protest against Government
کراچی،نابینا افراد کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کی عدم منظوری پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیدیا
نابینا افراد نے کوٹہ سسٹم کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں نابینا افراد نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔
مظاہرین میں شریک نابینا شخص نقاش کا کہنا تھا کہ
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کو سندھ کے تمام اداروں میں نوکری دی جائے، معذور افراد کے مختص کئے گئے پانچ فیصد کوٹے میں سے دو فیصد کوٹا نابینا افراد کیلئے مختص کیا جائے اور تمام سرکاری اور نجی اداروں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور جو ادارے عمل نہ کرے ان کے خلاف کارروائی جی جائے۔ پینتالیس سال سے زائد عمر والے نابینا افراد کیلئے ماہانہ پندرہ ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا جائے۔ رعائتی قیمت پر مکانات فراہم کئے جائیں۔ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے نابینا افراد کو مستقل کیا جائے۔
مظاہرے کی قیادت کرنے والے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ
مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔