Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 30, 2021 05:58 pm views : 248

Location : Domestic Place

Karachi- we are working for the restoration of the city, Murtaza Wahab
  • Urdu

کراچی، ایم کیو ایم کی تعریف نہیں کی، اسمبلی میں کردار کی تعریف کی، مرتضی وہاب کہتے ہیں ہم شہر کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تو شہر کا بیڑا غرق کر دیا، ہم شہر کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے شہر کے ساتھ جو کیا اس کی کبھی تعریف نہیں کی، ملک میں عوام شدید پریشان ہیں ہم عوام کو اچھا ماحول دینا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی پہلے دن سے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا رہی ہے۔محترمہ بےنظیربھٹو کی سالگرہ پر بلاول بھٹو نے عدالتی حکم پر جاری تجاوزات آپریشن کے متاثرین کیلئے راستہ نکالنے کا کہا، جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو متبادل جگہ دینے کا فیصلہ ہوا،کچھ بلڈنگ پر بات ہوتی ہے کہ ان کو کمرشلائز کرنا ٹھیک نہیں، 2004، 2005 میں بلڈنگ بنی اور اب ان عمارتوں کو گرانا ٹھیک نہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ ان لوگوں نے پہلے دن سے ہی سرکاری کاغذات پر بھروسہ کیا، 15 سے 20 سال بعد ان لوگوں سے ان کی چھت چھیننا ٹھیک نہیں، اگر کوئی شخص لیز کی خلاف ورزی کررہا ہے تو انکا روزگار توڑنا ٹھیک نہیں۔جس زمین پر نسلہ ٹاور تعمیر ہوا یہ سندھی مسلم سوسائٹی کی زمین ہے، شارع فیصل بننے کے بعد سوسائٹی نے یہ زمین لوگوں کو دی، نعمت اللہ خان کے دور میں اس زمین کو کمرشل کردیا گیا، نسلہ ٹاور کا الزام پیپلز پارٹی پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے ایک بہت متناسب فیصلہ کیاہے، وقت آگیا ہے کہ ہم عمارتیں گرانے نہیں تعمیر کرنے کی بات کریں، ہم ایک کمیشن بنائیں گے جو آزاد ہوگا وہ کمیشن ہمیں مشورہ دے گا۔
انہوں نے کہاکہ اگر اسلام آباد میں ریگولائزیشن ہوسکتی ہے تو کرا چی میں کیوں نہیں،عمارتیں اور لوگوں کے کاروبار گرانا مسائل کا حل نہیں ہے، جن سرکاری ملازمین نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،ہم عدالتوں کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں مگر اپنا پوائنٹ بھی رکھتے ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved