Jul 01, 2021 01:23 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 40 Pakistanis, infects 1,037 in one day
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے مزید چالیس انسانی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ ایک ہی دن میں مزید ایک ہزار سینتیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 301، سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 674، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 68، بلوچستان میں 27 ہزار 178، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 138، اسلام آباد میں 82 ہزار 706 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 343 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 145 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 844 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 755، سندھ میں 5 ہزار 464، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 309، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 583 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔