Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 01, 2021 02:53 pm views : 235

Location : Domestic Place

Karachi: NAB should arrest Haleem Adil: Saeed Ghani
  • Urdu

کراچی،نیب میں تھوڑی بہت شرم حیاء ہے تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور حلیم عادل کو گرفتار کرے، سعید غنی کہتے ہیں عوام ایم کیو ایم کا احتجاج مسترد کر دیں گے

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل کو اینٹی کرپشن سے بچانے کے لیے نیب نے یہ کیس لیا، اب اگر نیب انہیں گرفتار نہیں کرتا تو ہمارے تحفظات درست ہیں ویسے بھی چیئرمین نیب کہتے ہیں کیس دیکھتے ہیں فیس نہیں، تو اب دیکھتے ہیں کہ نیب فیس دیکھتا ہے یا کیس۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زرعی مقاصد کے لیے دی گئی زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی،164 ایکڑ کو بڑھا کر 253 ایکڑ کر دیا گیا جس پر کمرشل تعمیرات کی گئی۔
سعید غنی نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق یہ کمپنیاں حلیم عادل اور فیملی ممبرز کے نام پر ہیں،اس اراضی کو 30 سال مکمل ہوچکے اور اب سندھ حکومت کی زمین ہے،خط میں مزید کہا گیا کہ حلیم عادل پر قبضے کا الزام درست ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ تحقیقات اینٹی کرپشن نے شروع کی تھی جو بعد میں نیب نے ٹیک اپ کرلی تھی،نیب میں تھوڑی بہت شرم حیاء ہے تو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور حلیم عادل کو گرفتار کرے۔
سعید غنی نے ایم کیو ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کیا ہے، احتجاج کی آڑ میں لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے،ایم کیو ایم نے نفرت انگیز پمفلٹ تقسیم کیے ہیں، ان سے شہر میں امن برداشت نہیں ہو رہا، یہ اردو بولنے والوں کو سندھیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس نفرت انگیز سیاست کی بنیاد بانی ایم کیو ایم نے ڈالی اور وہی یہ آج کررہے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا احتجاج مسترد کر دیں گے، آج اس شہر میں امن ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved