Jul 01, 2021 03:15 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Peace in Afghanistan is the only way to return Afghan refugees, Pakistan
اسلام آباد، ہماری خواہش ہے کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں، پاکستان کا کہنا ہے افغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن ہی سے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن ہے، پاکستان عالمی برادری کواس بارے کئی بارآگاہ کرچکا ہے، پاکستان ان کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کرافغان امن عمل کے لئے کام کیا، ڈپلومیٹک مشنزکی حفاظت میزبان ملک کی ہوتی ہے اورافغان قیادت کی امریکی صدرسے ملاقات انکا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم فوجی ٹیک اوورکے حامی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ بین الافغان مذاکرات کامیاب ہوں، افغان مسئلے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں، ایک مہینہ تک فائلیں وزیرخزانہ کے دفترمیں پڑی رہیں مگرمنظوری نہ ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک اورافغانستان کا ہمسایہ ہے،افغان امن عمل پر ماضی میں بھی ایران کے ساتھ مل کر کام کیا، افغانستان کے تمام ہمسائیوں کو افغان امن عمل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں اورکشمیرپربھارت کویاد دلاتے ہیں کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے حل طلب ایجنڈا میں شامل ہے، مسئلے کا حل صرف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے میں ہے، بھارتی بیانات سے اس کی متنازع حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔