Jul 01, 2021 03:45 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- trend of women riding bicycles and motorbikes began to grow rapidly
کراچی،بسوں اور رکشوں کے جھنجٹ سے بچنے کیلئے خواتین میں سائیکل اور موٹر سائیکل چلانے کا رجحان تیزی سے فروغ پانے لگا، راؤڈی رائیڈرز سے سینکڑوں صنف نازک نے موٹر سائیکل چلانا سیکھ لیا
سفر کیلئے بہترین سواری موٹر سائیکل ہے جہاں مرد حضرات موٹر سائیکل سے سفری سہولیات حاصل کرتے ہیں وہیں خواتین بھی اب موٹر سائیکل کی سہولیات سے فیضیاب ہورہی ہیں۔
آج کل کے دور میں وہ لڑکیاں جو جاب کرتی ہیں انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اپنے دفتر جانے کے لئےکیونکہ آج کل ٹرانسپورٹ کا بہت مسئلہ ہے ، کرائے اتنے زیادہ ہوچکے ہیں کہ لوگوں کی برداشت سے باہر ہیں۔
ان پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کی ایک دوشیزہ مرینہ سید نے راؤڈی رائڈرز کے نام سے ایک انسٹی ٹیوٹ کھولا ہے تاکہ لڑکیوں کو سائیکل اور موٹر سائیکل سکھائی جائے جس سے وہ کسی کی بھی محتاج نہ رہ سکیں۔
اس حوالے سے مرینہ سید کا کہنا تھا کہ
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے کھلے میدان میں جوق در جق خواتین اور بچیاں بڑی تعداد میں سائیکل اور موٹر سائیکل سیکھنے کیلئے آرہی ہیں۔
ایک خاتون شہزادی امام کا کہنا تھا کہ
راؤڈی رائیڈر کی منیجر فرخندہ فیروز کا کہنا تھا کہ