Jul 02, 2021 01:20 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,277 coronavirus cases, 24 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے مزید چوبیس جانیں لے لیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار دو سو ستتر نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 277 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 454، سندھ میں 3 لاکھ 38 ہزار 387، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 179، بلوچستان میں 27 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 239، اسلام آباد میں 82 ہزار 779 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 405 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 37 ہزار 171 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 941 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 863 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 761، سندھ میں 5 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 324، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 309، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 583 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔