Jul 02, 2021 01:23 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran commends FBR for achieving historic tax revenue of Rs4732bn during FY2020-21
اسلام آباد، وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد، عمران خان کہتے ہیں یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے
وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو کہ 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ٹیکس ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں اور ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔