Jul 02, 2021 05:14 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- US donates 2.5 million doses of Moderna vaccine to Pakistan
امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،موڈرنا ویکسین کی پچیس لاکھ خوراکیں اسلام آبادایئرپورٹ پہنچائی گئیں،وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کےاستعمال کی گائیڈلائنزجاری کر چکی ہے
امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سےعطیہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچادی گئی، موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوراکیں اسلام آبادایئرپورٹ پہنچائی گئیں۔
عطیہ امریکہ کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔
امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنےپرخوشی ہے۔
وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کےاستعمال کی گائیڈلائنزجاری کر چکی ہے ، پاکستان میں موڈرناویکسین اوورسیزپاکستانیوں کو ترجیحاً اور دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ ہے، کوویکس پاکستان کوکورونا ویکسین کی2کھیپ فراہم کرچکاہے، 2کھیپوں میں فائزراور آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔