Jul 03, 2021 01:07 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,400 COVID-19 cases, highest in over 3 weeks
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے مزید چونتیس زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار چار سو نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چار سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 306، بلوچستان میں 27 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331، اسلام آباد میں 82 ہزار 845 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 27 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 767، سندھ میں 5 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 329، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 310، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 586 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔