Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2021 01:09 pm views : 225

Location : Domestic Place

Karachi, MQM's mayor was corrupt, Mustafa Kamal
  • Urdu

کراچی، ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں عمران خان نے سندھ کو پیپلزپارٹی کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہے تو ایک گھنٹے میں حکومت گرا دے۔ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں، جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کرپٹ میئر پر آج اس لیے کوئی ریفرنس نہیں ہے کیونکہ وہ مرکزی حکومت کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،آج بات کریں گے پندرہ دن بعد یوٹرن لے لیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی عوام کی آواز بنتی آئی ہے، آنے والا وقت پاک سرزمین پارٹی کا ہے،پیپلز پارٹی تو کراچی کی گنتی پر شور نہیں مچاتی،میں وفاق سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ شہر کی آبادی کو غلط گنا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کوئی کام صحیح نہیں کرسکتی،وفاق پی ایف سی ایوارڈ ہمیں ڈائریکٹ دے تو مسئلہ حل ہوجائے گا، ہمارے ٹیکسز کا پیسا وفاق کے پاس جاتا ہے۔کراچی والے چنگچی رکشے پر آگئے، بسوں کی چھتوں پر بھی جگہ نہیں،پہلے کوٹہ سسٹم ختم کرانے کیلئے کہتے تھے، اب کہتے ہیں کوٹہ سسٹم پر ہی نوکری کرا دو۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ کراچی کو13 سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا، ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس نہیں آئی، آج 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،10 ہزار ارب خرچ کرنے والا صوبہ بچوں کو کتوں کے کاٹے سے نہیں بچا پا رہا۔
انہوں نے کہاکہ 13 سال میں سندھ کو این ایف سی کی مد میں 10ہزار 242 ارب روپے ملے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved