شہوشاب، گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں سی پیک پراجیکٹس سے بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے۔ جنوبی بلوچستان کیلئے 6 سو ارب کا منصوبہ بنایا ہے، سی پیک پراجیکٹس سے بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔
عاصم سلیم باجوہ نے ہوشاب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وسیمہ خوضدار پر 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ سڑکوں کا تھا، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں مواصلات کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں 300 میگاواٹ پر مشتمل پاور کیلئے کام شروع ہو رہا ہے، آبی وسائل، بجلی کی ترسیل سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی پر تیزی سے کام جاری ہے۔