Jul 03, 2021 04:58 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Federation is not paying for Karachi, CM Sindh
کراچی، وفاق کراچی کیلئے پیسے نہیں دے رہا، مس گائیڈ کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں وفاق ہمیں جو دیتا ہے ہمارا آئینی حق ہے کوئی احسان نہیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےایک ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سعود آباد چورنگی سے تھدو نالہ تک ساڑھے تین کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کر دیا ۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ کراچی سے بھاری اکثریت سے جتیں گے، کراچی کے پارکس پر قبضے کرنے والوں کی انکوائریاں بھی شروع ہوچکی ہیں، اورنگی اور گجر نالوں کے متاثرین کو پلاٹس دیئے جائینگے۔
انہوں نے کہاکہ میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پراجیکٹ کا افتتاح کرنے آیاہوں ،دس مہینے میں کراچی نیبر ہڈ کے تیسرے پراجیکٹ کا افتتاح کیاجا رہا ہے،یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پراجیکٹ کو آبادی گھر کا حصہ سمجھے ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ یقینی بنایا جا رہاہے آبادی ان پراجیکٹس کا اپنے گھر کی طرح خیال رکھے۔
افتتاحی تقریب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں بھی بات کرنا تھی، شور شرابہ کردیا جاتا ہے،سال 2010 سےیہ میرا بارہواں سال ہے ، ایک تقریر نہیں کی تو فرق نہیں پڑتامگر سازش کس کے خلاف ہوئی وہ سوچے ، عوام کی خدمت کے لئے پیپلز پارٹی جیسا دل چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارا اچھا کام نہیں سامنے لاتے ، پیپلز پارٹی پاکستان کو اپنا گھر سمجھتی ہے، پورے ملک میں ترقیاتی کام کروائیں گے کراچی کے لئے 436 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔